بھارت: یونیورسٹی طالبہ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئی ،دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی ،یونیورسٹی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبہ کی تذلیل کی،ستیایامبھا یونیورسٹی کے طلبہ نے بدھ کی رات پیش آنے والے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس کا فرنیچر جلا دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:40

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)بھارت کی ریاست چنئی میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد خود کشی کر لی جس کے بعد یونیورسٹی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ستیایامبھا یونیورسٹی کے طلبہ نے بدھ کی رات پیش آنے والے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس کا فرنیچر جلا دیا۔

مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبہ کی تذلیل کی۔18 سالہ طالبہ نے نقل کرتے ہوئے پکڑنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے کمرے میں لٹک کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ لڑکی کے جڑواں بھائی اور دوستوں نے لڑکی کی لاش کو برآمد کیا۔مذکورہ لڑکی کے مرنے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی طلبہ نے مظاہرے شروع کر دیے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں میٹرس اور فرنیچر کو جلے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک طالب علم نے انڈین نیوز آؤٹ لیٹ 'دی نیوز منٹ' کو بتایا: 'طالب علموں نے مردوں کے ہاسٹل کے باہر موجود سامان کو آگ لگا دی۔ انھوں نے ایک درخت کو بھی جلا دیا۔ میرے خیال سے عمارت کو نقصان نہیں پہنچا۔ میں نے رات 11 بجے کالج کے گیٹ کے باہر ہجوم کو دیکھا۔'۔

متعلقہ عنوان :