دھرنے کے معاملے پر ضرورت پڑی تو قانون کے مطابق فوج سے مدد لی جاسکتی ہے ،ْمصدق ملک

جمعرات 23 نومبر 2017 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ دھرنے کے معاملے پر ضرورت پڑی تو قانون کے مطابق فوج سے مدد لی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ دھرنے میں ابھی تک اس قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی کہ فوج کو بلانا پڑے، تاہم ضرورت پڑنے پر قانون کے تحت کسی بھی وقت فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خون خرابہ نہ ہو، اس وقت ہم بہت نازک موڑ پر کھڑے ہیں ،ْ اگر کوئی چاہتا ہے کہ سسٹم ڈیریل نہ ہو تو اس کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :