امریکی نیوی کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

حادثے کی وجہ طیارے کے انجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی تھی، امر یکی حکام

جمعرات 23 نومبر 2017 13:52

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)فلپائن کے سمندر میں امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑے کا ایک فوجی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکی اور جاپانی امدادی ٹیموں نے مشترکہ ریسکیو آپریشن میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 8 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں امریکی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی نیوی کاایک طیارہ جاپان کے جنوب مشرقی سمندری علاقے اوکیناوا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے اور دیگر افراد سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جنگی بیڑے’یو ایس ایس رونلڈ ریگن‘ کی طبی ٹیم کی طرف سے لاپتا ہونے والے دیگر افراد کے بارے میں پتا چلا لیاجائے گا۔ آخری اطلاعات تک حادثی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔جاپانی وزیر دفاع ایٹزنوری انوڈیرا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ طیارے کے انجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی تھی۔