ہزارہ موٹر وے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، رواں سال کے آخر تک فعال کر دیا جائے گا، این ایچ اے

جمعرات 23 نومبر 2017 12:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) ہزارہ موٹر وے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری و ساری ہے جسے رواںسال کے اخر تک فعال کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہزارہ موٹر وے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس سال کے آخر تک موٹر وے فعال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے والے موٹر وے کے 59 کلومیٹر طویل برہان۔حویلیاں سیکشن پر34 ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ تکمیل کے بعد ہزارہ ڈویژن کے عوام کی تقدیر بدل دے گا۔