نوازشریف حکومتی عہد ہ نہ ہونے کے باوجود اپنے احکامات منوا رہے ہیں

وزیراعظم عباسی نے آج پارلیمانی وفد کے آسڑیلیا جانے کی منظور ی دی مگر نوازشریف نے عین وقت پر روک دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف حکومت میں کسی بھی عہدے پر فائز نہ ہونے کے باوجود اپنے احکامات منوا رہے ہیں جس کی واضح مثال یہ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج جمعہ کو پارلیمانی وفد کے آسڑیلیا جانے کی منظور ی دی مگر نوازشریف نے سپیکر اور اس وفد کو عین وقت پر آسٹریلیا جانے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہ سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد نے جمعرات کی راتآسٹریلیا روانہ ہونا تھا وفد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، خواجہ سہیل منصور اور غلام مصطفے شاہ. شامل تھے قواعد کے مطابق اس دورے کی باضابطہ منطؤری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی جس کا مقصد دو طرفہ پارلیمانی روابط کو فروغ دینا تھا تاہم پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپیکر ایاز صادق اور پارلیمانی وفد کا دورہ اسٹریلیا منسوخ کروا دیا ہے جس کی بڑی وجہ ملک کی موجودہ سیاسی و پارلیمانی صورت حال ہے اور سینیٹ سے حکومت کو نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم منظور کروانے مین مشکلات کا سامنا ہے سپیکر کے چونکہ اپوزیشن جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے انھیں ہدف دیا گیا ہے کہ وہ اس ترمیم کو سینیٹ سے منظور کروانے کے لیے چئیرمین سینیٹ رضا ربانی سمیت اعتراز احسن۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ سے رابطے کریں اور اگر یہ ترمیم سینیٹ سے منظور نہ ہوئی تو پھر حکومت متبادل اپشن اختیار کرے گی اور ایسی صورت حال مین قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جلد بلایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :