بھارتی فوجیوں کی بہن بیٹیوں کی عزتیں فوجی افسران کے ہاتھوں لٹنے لگیں، بھارتی فوج کے کرنل نے ماتحت افسر کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) بھارتی فوج کے کرنل نے ماتحت افسر کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کی بہن بیٹیوں کی عزتیں فوجی افسران کے ہاتھوں لٹنے لگی ہیں۔ بھارتی فوج کے کرنل نے ماتحت افسر کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

ماڈلنگ کی شوقین لڑکی کے والد کے افسر نے اسے نوکری دینے کا جھانسا دے کر گھر کھانے بلایا۔ بعدازاں کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر لڑکی کو بے ہوش کر دیا اور پھر اسے زیادتی کا بھی نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بھارتی فوجی کرنل نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اس تمام معاملے سے متعلق کسی کو بتایا تو اس کے والد کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ تاہم لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی جس کے بعد فوجی افسر کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :