سعودی عرب ، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 23 نومبر 2017 16:56

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) مقامی ذرائع کے مطابق جدہ میں بارش کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے صومالیہ کا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بجلی کے کھمبے کے ساتھ پڑی ہوئی بچے کی لاش سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ واقعہسعودی عرب کے شہر جدہ کے الصحیفہ محلے میں پیش آیا۔ بعض شہریوں نے اس پر رنج وملال کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار بجلی کمپنی کی بدنظمی کو ٹھہریا پے اور کچھ نے اسے سیلاب میں مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر حکام کو ذمے دار ٹھہرایا ہے۔