اسمارٹ فونز ،ْصارفین کی لوکیشن معلومات گوگل کو بھجواتے ہیں ،ْرپورٹ

اینڈرائیڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں ،ْگوگل کی یقین دہانی

جمعرات 23 نومبر 2017 16:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) امریکی نیوز ویب سائٹ کوارٹز کی تحقیقاتی رپورٹ میں صارفین کے رازداری حقوق سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز صارفین کی لوکیشن معلومات اکٹھی کرکے گوگل کو بھجوا رہے ہیں۔نیوز ویب سائٹ کوارٹز کے مطابق اگر صارفین لوکیشن سروس کو بند بھی کر دیں تب بھی زیادہ تر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز، لوکیشن کی معلومات اکٹھی کرکے گوگل کو بھجواتے ہیں۔

کوارٹز رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ فونز صارف کے آس پاس کے اسمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو موصول ہو رہی ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہوں، تب بھی اسمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تو تب بھی فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لیے اس میں کوئی آپشن موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گوگل کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اینڈرائیڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں تاہم اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں پرائیویسی کو اًپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ڈیجیٹل حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے ساتھ ایک دھوکا ہے۔

متعلقہ عنوان :