دبئی ، جنسی تعلقات کے لیے مجبور کرنے پر کارکن نے مینجر کو قتل کر دیا

منگل 12 دسمبر 2017 17:24

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) دبئی میں 22 سالہ ایشیائی لڑکی کو کورٹ میں پیش کیا گیا جس پر الزام تھا کہ اسنے اپنے مینیجر کو اسے ایک سال سے پہلے زبردستی جنسی تعلقات کے لیے مجبور کیا تھا جس پر اسنے مینیجر کو قتل کیا ہے۔ ملزمہ نے پراسیکوشن کے پوچھ گچھ کرنے پر اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ ایشین لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ مینیجر نے اسکے ساتھ ایک سال پہلے زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے تھے جب وہ پہلی دفعہ متحدہ عرب امارات آئی تھی اور اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اسنے پولیس کو بتانے کی کوشش کی تو وہ اسے نوکری سے نکال دے گا۔

لڑکی نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس واقعے کو ایک سال گزر چکا تھا کہ مینیجر نے اسے دوبارہ جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے مجبور کرنا شروع کر دیا تھا جس پر اسنے غصے میں آکر مینیجر کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ جب اسے مینیجر کی کال آئی اور اسنے اسے دبئی کے علاقے کی ہی ایک پارکنگ میں ملنے کے لیے بلایا تو وہ اس سے ملنے سے پہلے مارکیٹ گئی اور وہاں سے ایک چاقو خریدا ۔ چاقو لے کر وہ پارکنگ میں پہنچی اور مینجر سے ملتے ہی اسے چاقو کے وار کر کر کے قتل کر دیا۔ پارکنگ میں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پھر پولیس نے وہاں پہنچ مینیجر کے لاش قبضے میں لی اور ایشیائی لڑکی گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :