لیگی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی بارش کا آغاز ہو گیا ہے‘رائے حسن نواز

پنجاب حکومت رانا ثناء اللہ کو بچانے کیلئے پوری پارٹی کی ناراضگی کیلئے تیار ہے‘ختم نبوت قانون سے چھیڑ کھانی حکومت کیلئے زہر آلود تلوار بن چکی ہے‘ تحریک انصاف کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی بارش کا آغاز وہ گیا ہے۔پنجاب حکومت رانا ثناء اللہ کو بچانے کیلئے پوری پارٹی کی ناراضگی کیلئے تیار ہے۔ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ کھانی حکومت کے زہر آلود تلوار بن چکی ہے۔

پاکستان کا قیام اسلام کے نام پر عمل میں لایا گیا اور حضرت محمدؐ اللہ کے آخری بنی ہیں ان کو آخری نبی تسلیم کرنا ہر مسلمان کے ایمان لا زمی جز ہے۔

(جاری ہے)

لیکن شریف خاندان نے غیر مسلم قوتوں کے کہنے پر حلف نامے میں تبدیلی کی لیکن پوری قوم نے اس سازش کو ناکام بنایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد ہی حکومت کو زوال شروع ہو چکا ہے تھا ۔

پاکستان کو غیر ملکی قرضوں سے چلایا جا رہا ہے اگر ورلڈ بینک قرض دینا بند کر دے تو ملک دیوالیہ وہ جائے گا۔موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں انتہائی ناقص ترین ثابت ہو چکی ہیں۔پاکستان قدرتی طور پر وسائل سے مالامال ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی ایسی حکومت نہیں آئی س نے ان وسائل سے فائدہ اٹھایا ہے۔