عوام اور پارلیمنٹ پاک فوج کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک صفحے پرہیں، رضا ربانی

کچھ ہفتوں سے ملک میںیونیفارم کونشانہ بنانے کے واقعات پیش آرہے ہیں،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،خطے میں دہشتگردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری کھی جائے گی چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال

منگل 12 دسمبر 2017 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ عوام اور پارلیمنٹ پاک فوج کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک صفحے پرہیں، کچھ ہفتوں سے ملک میںیونیفارم کونشانہ بنانے کے واقعات پیش آرہے ہیں،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،خطے میں دہشتگردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری کھی جائے گی۔

منگل کو سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پردہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے کہا کہ عوام اور پارلیمنٹ پاک فوج کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک صفحے پرہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ہفتوں سے ملک میںیونیفارم کونشانہ بنانے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہاکہ عوام،پارلیمنٹ اور پاک فوج دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پرہیں۔خطے میں دہشتگردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری کھی جائے گی۔واضح رہے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پردہشتگردی کا حملہ ہواہے۔حملے میں پاک فوج کے سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید اورسپاہی بشارت نے پاک دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔