گرفتا ر سعودی ارب پتی نے رہائی کیلئے ا ربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش کردی

منگل 12 دسمبر 2017 15:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) گرفتا ر سعودی ارب پتی معن الصانع نے اربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر اکتوبر میں گرفتا ر کئے جانے والے سعودی ارب پتی معن الصانع نے اربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

معن کو عدالت سے فرار ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انکی کوشش ہے کہ ان سے قرضوں کا ایک حصہ فی الفور حاصل کرکے انہیں رہا کردیا جائے۔ تمام قرضوں کی ادائیگی کا نظام الاوقات بھی متعین ہوجائے۔ وہ ریماس گروپ کے مالک ہیں جس کی شاخیں الخبر اور بحرین میں ہیں۔ 34مالیاتی ادارے ، 15.7ارب ریال کے قرضوں کی بابت عدالتی فیصلے صادر کرائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :