چیف الیکشن کمشنر کا پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم حاضر ی پر سخت برہمی کا اظہار

ساڑھے تین سال سے کیس آپ کی وجہ سے زیر التواء ہے ،ْ آپ کہتے ہیں تحمل سے سنیں ،ْجسٹس ریٹائر سردار محمد رضا لیکشن کمیشن نے 16جنوری کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو طلب کرلیا

منگل 12 دسمبر 2017 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر سردار محمد رضا نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم حاضر ی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ساڑھے تین سال سے کیس آپ کی وجہ سے زیر التواء ہے ،ْ آپ کہتے ہیں تحمل سے سنیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 16جنوری کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت میں درخواست گزار اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ساڑھے 3سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،ْپی ٹی آئی میں کروڑوں کی فنڈنگ میں خرد برد ہوئی ،ْہائی کورٹ کے اسٹے کا جب تک تحریری آرڈر نہ آئے آپ سماعت جاری رکھیں۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اختیار سماعت کو چیلنج کر کے ڈیڑھ سال ضائع کیا ،ْآپ کے بہت مشہور وکیل نے الیکشن کمیشن کا دائرہ کار ہی چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن کمیشن نے سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری مالیات سردار اظہر فاروق کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :