بھارت میں بوسہ لینے کا مقابلہ،دو ارکان اسمبلی کی بھی شرکت،عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 00:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء):بھارت میں بوسہ لینے کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں دو ارکان اسمبلی کی بھی شرکت کی۔ ایسا گھٹیا مقابلہ منعقد کروانے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک دیہی میلے میں بوسہ لینے کے ایک انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا جو کہ بعد میں متنازع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جھارکھنڈ کے پاکڑ ضلع میں یہ روایتی میلہ منعقد ہوا اس میلے میں مقامی سیاسی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے دو ممبرانِ اسمبلی بھی شریک تھے جہاں قبائلی شادی شدہ جوڑوں کے لیے بوسہ لینے کا مقابلہ منعقد ہوا تھا۔اس گھٹیا مقابلے کے انعقاد کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی نے دونوں ممبران اسمبلی کو برطرف کیے جانے کا مطالبہ کر دیا۔