متحدہ عرب امارات ، بجلی اور پانی کا بل مقررہ وقت میں ادا نہ کرنے پر100 درہم جرمانہ

بدھ 13 دسمبر 2017 17:51

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے بری خبر ۔ ایسے تمام رہائشی جو کہ پانی یا بجلی کا بل وقت پر ادا نہیں کرتے ، اب سے کمر کس لیں اور تمام بلوں کی ادائیگی وقت پر کیا کریں کیوںکہ متحدہ عرب امارات کی بجلی و پانی کی وفاقی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وقت پر بل ادا نہ کرنے والوں کو اب سے 100 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی بجلی و پانی کی وفاقی اتھارٹی نے ان تمام لوگوں کو چار دن کی مہلت دی ہے جنکی بلوں کو جمع کرانے کی تاریخ گزر گئی ہے اورانہوں نے ابھی تک بل ادا نہیں کیے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام لوگ فیوا کی جانب سے موبائل پر میسج موصول ہونے کے 4 دن کے اندر اند بل جمع کروائیں نہیں تو انہیں 100 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اس چاردن کی مہلت کے باوجود بل ادا نہ کیا تو یہ 100 درہم خودبخود انکے بل میں شامل ہو جائیں گے۔