امریکی ریاست آلاباما میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب، ڈیموکریٹ امیدوار غیر متوقع طور پر کامیاب

ضمنی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار کی کامیابی کے بعد امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو حاصل اکثریت اب 51 سے کم ہو کر 49 رہ گئی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:50

آلاباما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء)امریکی کانگریس کے ایوان بالا کی ریاست آلاباما سے ایک خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار ڈگ جونز نے غیر متوقع طور پر کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس الیکشن میں ڈگ جونز نے اتنی زیادہ برتری حاصل کر لی ہے کہ اب انہیں شکست نہیں دی جا سکتی۔ اس ضمنی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار کی کامیابی کے بعد امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو حاصل اکثریت اب اکاون سے کم ہو کر انچاس رہ گئی ہے۔ قدامت پسند ووٹروں کی اکثریت والی ریاست آلاباما میں اس سے قبل سینیٹ کے الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کسی امیدوار نے آخری مرتبہ کامیابی عشروں پہلے حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :