چیچہ وطنی، سابق دشمنی پر 6افراد نے مخالفین پر فائرنگ کر دی ،1شخص جاں بحق ،2شدید زخمی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء)سابق دشمنی پر 6افراد نے مخالفین پر فائرنگ کر دی جس سے 1شخص جاں بحق 2شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 86بارہ ایل کے نزدیک ملزمان شعیب ، رانا مبشر، غلام ، عبدالرشید، شہباز اور رفیق نے سابقہ رنجش پر اپنے مخالفین پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ سے تفتیش کے بعد واپس جا رہے تھے ملزمان کی فائرنگ سے صادق نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حنان اور نیامت زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم شعیب پہلے بھی قتل کے ایک مقدمہ میں اشتہاری ہے جبکہ مقتول کے خلاف ملزم کے باپ عبدالرشید نے ایک مقدمہ درج کر وا رکھا تھا جس کی تفتیش کے بعدوہ واپسی پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوکر دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :