پاکستان رینجرزسندھ نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ مدینہ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغفور کو گرفتار کیا جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے۔

ملزم دہشت گردی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

مدینہ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صابر عرف پنجابی کو گرفتارکیا۔ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ زمان ٹان کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد ہاشم اور ظفر ذکی کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان ایکسپائر ادویات، آئس، کرسٹل اور دوسری منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔2 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس جبکہ 2 کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :