بھارت میں ایک ہی خاندان کے 4افراد نے خود کشی کرلی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:50

شری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) بھارت میں ایک ہی خاندان کے 4افراد نے خود کشی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹر میں امبیر بیلا پورکے قریب چنکاوی واڑی میں رہنے والے سبھاش شیام راو نامی شخص، اس کی بیوی اور 2بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس واقعہ سے بیلا پور میں سنسنی پھیل گئی ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ سبھاش نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیاپھر دونوں بچیوں کو پھانسی پر لٹکا یااور بعد میں خود بھی پھانسی پر لٹک کر خود کشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔علاقے کے لوگوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :