ڈوکلام میں اضافی فوجی نفری کی تعیناتی پر بھارت کو واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، چین

بدھ 13 دسمبر 2017 17:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء)ڈوکلام میں چین کی اضافی فوجی نفری کی تعیناتی سے بھارت کو واویلا کرنے کی ضرورت نہیں ،بھارت کا علاقائی سلامتی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ اقدام محض چین کے حفاظتی نقطہ نگاہ سے اٹھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی ریاستی ذرائع ابلاغ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت کو ڈوکلام میں چین کی اضافی فوجی نفری کی تعیناتی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

چین کے اس اقدام سے بھارت کی علاقائی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ چین کے اس اقدام کا مقصد محض چین کی حفاظت ہے نہ کہ بھارت کو دھمکانا، چین کو اپنے علاقے میں ہر طرح کی نقل وحمل کی کھلی اجازت ہے ۔ چین کبھی بھی کسی بھی ملک کے اندرونی وبیرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا جب تک کہ چین کی علاقائی سلامتی یاخطے کے امن کو خطرات لاحق نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :