پیر حمید الدین سیالوی کا لاہور میں جلسے کا اعلان، ن لیگ کے مزید اراکین اسمبلی کے استعفے آنے کا دعوی

بدھ 13 دسمبر 2017 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور معروف مذہبی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی حکمراں جماعت کیلئے ایک بڑی مشکل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے جلسے کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے نے ن لیگ کے گڑھ اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید اراکین اسمبلی کے استعفے آنے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور کے جلسے میں ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے مزید اراکین اسمبلی اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :