مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد، القدس فلسطین کا دارالحکومت قرار

امریکی صدر کے القدس سے متعلق فیصلے کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے، امریکا فوری بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے، بصورت دیگر خطرناک نتائج کا امریکا خود ذمہ دار ہوگا، مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کیلیےامریکا کی جگہ نئی طاقت کو تلاش کرنا ہوگا: او آئی سی اعلامیہ

بدھ 13 دسمبر 2017 20:02

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) او آئی سی اعلامیہ میں امریکا سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والا او آئی سی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے القدس سے متعلق فیصلے کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

امریکا فوری بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ بصورت دیگر خطرناک نتائج کا امریکا خود ذمہ دار ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم بیت المقدس کےتحفظ کیلیےوجودمیں آئی تھی۔ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کیلیےامریکا کی جگہ نئی طاقت کو تلاش کرنا ہوگا۔ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کےقیام میں بری طرح ناکام رہا۔ اب عرب و اسلامی حکومتوں کو فلسطین سے متعلق جرتمندانہ اور سنجیدہ موقف اپنانا ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر بیت المقدس کو آزاد فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :