امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، انڈونیشی علمائ کا مطالبہ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی میں مذہبی علمائ نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشی علمائ کونسل کے اعلیٰ ترین رہنما انور عباس نے ملکی عوام سے اپیل کی کہ وہ اٴْس وقت تک امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، جب تک صدر ٹرمپ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ نہیں کرتے۔ ریلی کے شرکائ ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر ’فلسطین کے لیے انڈونیشیا متحد ہے‘ اور ’فلسطین کو محفوظ بنایا جائے‘ جیسے نعرے لکھے تھے۔ ریلی کے ہزاروں شرکائ میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھی