ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلرزکے خلاف کریک ڈائون

کارروائی کے دوران35مقدمات درج کر کی45ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 23:31

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازوںاور ون ویلرزکے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئی45 پتنگ بازوںاور ون ویلرز کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں35مقدمات درج کرکی45ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سی110سے زائد پتنگیں، 10چرخیاںاور13پنی ڈور برآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :