دو ماہ کے اندر سیاسی بحران حل نہیں کیا گیا تو گنی بسائو کے خلاف پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں،مغربی افریقی رہنمائوں کی دھمکی

اتوار 17 دسمبر 2017 19:59

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)مغربی افریقی کے رہنمائوں نے گزشتہ روز دھمکی دی ہے کہ اگر دو ماہ کے د وران ملک کا بگڑتا سیاسی بحران کاتصفیہ نہیں کیا گیا تو گنی بسائو کے خلاف پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔نائجیریا میں ہو نے والے سربراہی کانفرنس میں مغربی افریقی ممالک کی معاشی کمیونٹی(ایکوواس) نے کہا ہے کہ چھوٹے مغربی افریقی ملک کے امن عمل میںپیش رفت کی عدم موجودگی مایوسی کی بات ہے۔

(جاری ہے)

جو اگست 2015 کے بعد سے سیاسی اقتدار کی رسا کشی کاشکار ہے۔اس بحران نے اس وقت سر اٹھایا جب صدر ماریو واز نے اس وقت کے وزیر اعظم ڈومینگوز سیموز پریرا کو برطر ف کردیاتھا۔گینین صدر الفاکونڈے اورتوگول کے ہم منصب فاورے ناسنگبے کی ثالثی میں اکتوبر 2016 میںہونے والے مذاکرات میںنئے وزیراعظم ا ور اور اتحادی یکجہتی حکومت کی تشکیل کے لیے خاکہ دیا گیا تھا۔مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکوواس نے کوندے اورناسنگبے پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے دو ماہ میں مشاورت جاری رکھیں جن کے بغیر اجتماعی اور انفرادی پاپندیاں ان سب کے خلاف عائد کی جائیں گی جو خود کو رکاوٹ بنائیںگی

متعلقہ عنوان :