تحصیل ٹل میں مینارٹیز کے افراد کو مذہبی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کا ڈراپ سین،چیف سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر ٹل کومعطل کر دیا

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی ، سیاسی ،سماجی اور کاروباری آزادی حاصل ہے،مذہب کے معاملے کسی کو بھی کسی پر دبائو ڈالنے کی اجازت نہیں د ی جا سکتی،پاکستان کی ترقی،استحکام ،اور خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار لائق ستائش ہیں،ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور ضلع ناظم مفتی عبید اللہ کا گرینڈ جرگہ سے خطاب

اتوار 17 دسمبر 2017 18:11

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)ہنگو کے تحصیل ٹل میں مینارٹیز کے افراد کو مذہبی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کا ڈراپ سین۔ چیف سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر ٹل کومعطل کر دیا۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی ، سیاسی ،سماجی اور کاروباری آزادی حاصل ہے۔مذہب کے معاملے کسی کو بھی کسی پر دبائو ڈالنے کی اجازت نہیں د ی جا سکتی۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹل کی طرف سے سکھ برادری کے افراد کو مذہبی بنیادوں پر ہراساں کرنے کی مزمت کرتے ہیں۔پاکستان کی ترقی،استحکام ،اور خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار لائق ستائش ہیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور ضلع ناظم مفتی عبید اللہ کا گرینڈ جرگہ سے خطاب۔پاکستان کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میںاقلیتوں کو بھی مکمل حقوق حاصل ہے جوپوری دنیا کے لئے ایک بہترین مثال ہے ۔

ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر اقلیتوں کے اندر پیدا ہونے والی بے قراری اور بے چینی کا خاتمہ کیا ہے۔ آل مینارٹیز کے صوبائی رہنمائوں کا مشترکہ گرینڈ جرگہ سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمدایوب کی طرف سے ٹل شہر میں سکھ برادری کے افراد کو مذہبی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹل کو معطل کر دیا۔ اس سلسلے میںڈی سی ہنگو شاہد محمود کے زیر صدارت ایک غیر معمولی گرینڈ جرگہ اتوار کے روز ڈی سی آفس ہنگو میں منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے مرکزی رہنماء و سنیٹر مولانا عطاء الرحمان ،ڈی پی او احسان اللہ ، ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،تحصیل ناظم حاجی پیاو زار وزیر، سابق ایم پی اے عتیق الرحمان،قومی مشران اور خیبر پختونخواہ اقلیتی برادری کے رہنمائوں ڈسٹرکٹ ممبر فرید سنگھ،پی پی پی رہنماء پیر نصیب چند،گرپال بابا، چرنجیت سنگھ،قیصر ناز،پنڈت اشوک فانی،دلدار مسیح،نریش کمار و دیگر نے شرکت کیں۔

گرینڈ جرگے میں متفقہ طو رپر واقعہ کی مذمت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر شاہد محود اور ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مذہبی رواداری اور مذہبی آزادی کا درس دیتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مسلمانوں کے مساوی تمام حقوق حاصل ہے۔ تا ہم انتظامیہ افسر کی طرف سے اس طرح اقلیتوں کودبانے کا واقعہ نا قابل برداشت ہے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے واقعہ کے نوٹس لیتے ہوئے اے سی ٹل محمد ایوب کو معطل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اوراستحکام میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے اور انہیں مکمل سیاسی و سماجی،مذہبی اور کاروباری آزادی حاصل ہے۔ اس موقع پر اقلیتوں کے رہنمائوں فرید سنگھ،پی پی پی رہنماء پیر نصیب چند،گرپال بابا، چرنجیت سنگھ،قیصر نازنے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو وہ آزادی حاصل ہے جس کی پوری دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

ٹل میں ہونے والے اس واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے بر وقت ایکشن لیکر معاملے کو مذید بگاڑنے سے بچا لیا ہے جس پر ہم انتظامیہ کے بر وقت اقدامات کو سراہتے ہیں اور اس معاملے کو یہی پر ختم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مقدس دھرتی کا ایک ایک چپہ ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے اور مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ ہم اپنے وطن پااکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔اس موقع پر اقلیتی برادری کے رہنمائوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں۔

متعلقہ عنوان :