عمران خان کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کی ایف آئی آر درج ، علی موسیٰ گیلانی نامزد

اتوار 17 دسمبر 2017 23:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ندیم ہارون نے تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست جمع کرائی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موسیٰ گیلانی اور دیگر کو فائرنگ کے واقعہ کاملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ …

متعلقہ عنوان :