کانگو میں اقوام متحدہ مشن کا عمر لڑکیوںسے جنسی زیادتی میں ملوث10ملیشیاء ارکان اور صوبائی رکن اسمبلی کو عمر قید کی سزاؤں کا خیرمقدم

اتوار 17 دسمبر 2017 19:58

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن نے گزشتہ روز نو عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث10ملیشیاء ارکان اور ایک صوبائی رکن اسمبلی کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزاؤں کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ کو ایک بچے سمیت تقریباً40بچوں کے گروپ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں بدھ کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں،جسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا گیا ہے۔

مدعا علیہان سواہیلی میں’’ڈجیشی یاسیسو‘‘ نامی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے’’حضرت عیسیٰ کی فوج‘‘ کی سربراہی ایک صوبائی رکن اسمبلی فریڈرک باتھ مائیک کر رہا تھا۔جنسی تشدد کے الزام میں بریت پانے کے خلاف جنگ میں یہ غیر معمولی مقدمہ اور فیصلہ ایک بڑی پیش رفت ہے،یہ بات ملک میں اقوام متحدہ کی امن مشن مونسکو میمن صدیقو نے بتائی

متعلقہ عنوان :