فضائی آلودگی ،ایران میں پرائمری سکول بند کردئیے گئے

عمررسیدہ افراد،بچوں ،حاملہ خواتین اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

اتوار 17 دسمبر 2017 19:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء)ایران نے فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھونے کے بعد اتوار کے روز دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں پرائمری سکول بند کردئیے ہیں ۔مقامی حکام نے ہفتہ کو دیر گئے تہرا ن صوبہ میں دو قصبوں کے علاوہ باقی تمام پرائمری سکول بند کرنے کا اعلان کیا جس کی آبادی 14ملین نفوس پر مشتمل ہے ۔

گزشتہ چندروز میں دارالحکومت اورگرد ونواح کو سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں ایئربورن کنسنٹریشن آف فائن پارٹیکلز(پی ایم 2.51)185مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ چکی ہے اور اسے وسط میں اتوار کی صبح تک یہ 147کی سطح کو چھو گئی ہے ۔ یہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زیاد ہ سے زیادہ 25مائیکرو گرام فی ایم 3 کی سفارشات کے مقابلے میں کئی زیاد ہ ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے تہران میں کانوں اور سیمنٹ کی فیکٹریز کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کررکھاہے اور دارالحکومت کے مرکز میں معمول کی ٹریفک پابندیوں کا دوبارہ سے اطلاق کردیا گیا ہے ۔انہوں نے عمررسیدہ افراد،بچوں ،حاملہ خواتین اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو گھروں میں رہنے کا بھی کہا ہے ۔سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق جنوب مغربی شہروں تبریز ،عمریہ میں سکول اتوار کو مسلسل دوسر ے روز کیلئے بندرہے ہیں

متعلقہ عنوان :