فلپائنی باشندوں کے روزگار کے لیے کویت جانے پر پابندی

جمعہ 19 جنوری 2018 10:40

منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کویت کو سخت الفاظ میں کہا ہے کہ فلپائنی باشندوں کو ملازمت کے لیے کویت بھیجے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلپائن کے خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈوٹیرٹے نے یہ دھمکی کویت میں ملازمت کرنے والی اٴْن فلپائنی خواتین پر مبینہ جنسی زیادتی کے تناظر میں دی ہے جس کے بعد ان خواتین نے خودکشی کر لی تھی۔ ڈوٹیرٹے نے مزید کہا ہے کہ یہ مظالم ناقابل قبول ہیں اور فلپائنی شہریوں کی کویت ملازمت پر اٴْس وقت تک پابندی عائد کی جا سکتی ہے جب تک اس قسم کے تشدد کا خاتمہ نہ کیا جائے۔