شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں، تندو تیز ہوائوں سے 8 افراد ہلاک

کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ،جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:55

برلن ،نیدر لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء)شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں ہیں، جہاں چلنے والی تندوتیز ہواں کی زد میں آ کر اب تک کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جرمنی اور نیدرلینڈز میں طوفان کے سبب تیز ہوائیں چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔شمالی یورپ میں 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔تین سو سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔یہ طوفان گزشتہ روز جرمنی سے گزرتے ہو شام تک پولینڈ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

طوفان کے سبب برطانیہ میں بھی بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح تیز ہوائیں چلیں، جس سے درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

محکم موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔جرمنی میں ایک ٹرانسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق تیز ہواں کے سبب 17 ٹرک الٹ گئے ہیں۔ ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں۔ن۔