وزیراعلی بلوچستان کو ہٹانے میں نادیدہ قوتوں اور آصف زرداری کا ہاتھ‘ سینیٹر سردار یعقوب ناصر کا دعویٰ

ثنا اللہ زہری نے وزیراعظم کو قائل کیا تھا کہ شرمندگی سے بہتر ہے مستعفی ہو جائوں ‘کچھ مسلم لیگ ن کی اپنی کمزوری بھی ہے‘گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر سردار یعقوب ناصر نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کو ہٹانے میں نادیدہ قوتوں اور آصف زرداری کا ہاتھ تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ ثنا اللہ زہری نے وزیراعظم کو قائل کیا تھا کہ شرمندگی سے بہتر ہے مستعفی ہو جائوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے سے روکا تھا اور تاکید کی تھی کہ استعفی نہیں دینا ، مگر وہ پہلے مستعفی ہوچکے تھے سینیٹر یعقوب ناصرنے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کے کھیل میں جن ارکان اسمبلی نے حصہ ڈالا ان کے تعلقات سے سب واقف ہیں ثنا اللہ زہری کو وزیراعلی بلوچستان کے عہدے سے ہٹانے میں ان نادیدہ قوتوں کا کردار تھا، جن کی نشاندہی بھی نہیں کر سکتے ، کچھ ہاتھ آصف زرداری کا بھی تھا ساتھ ہی ن لیگی سینیٹر نے اعتراف کیا کہ وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کی وجوہات میں کچھ مسلم لیگ ن کی اپنی کمزوری بھی ہے۔