جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف نے وفاقی اور کے پی کے حکومتوں سے علیحدگی سے انکار کر دیا

جمعہ 19 جنوری 2018 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے علیحدہ ہونے میں مزید ایک ماہ کی تاخیر،دونوں جماعتوں نے وقتی طور پر وفاقی اور صوبہ کے پی کے کی حکومتوں سے علیحدگی سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے علیحدہ ہونے سے انکار کر دیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق ایم ایم اے بحالی کے بعد دونوں جماعتوں نے وفاق اور صوبہ کے پی کی وزارتوں اور حکومتوں سے الگ ہونا تھا ، باخبر ذرائع کے مطابق حکومتوں سے نکلنے میں تاخیر کی تین وجوہات سامنے آگئیںالیکشن کمیشن کی طرف سے ایم ایم اے کی رجسٹریشن منسوخی تاخیر کی بڑی وجہبیان کی جا رہی ہے ، الیکشن کمیشن نے حال ہی میں ایم ایم اے کی طرف سے اثاثے اور کارکنان کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر رجسٹریشن منسوخ کی تھی،جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے درمیان خیبرپختونخوا میں پس پردہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بھی نہ ہوسکا، ادھر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل بھی تاخیر کی بڑی وجہبھی بیان کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :