تحر یک انصاف نے پیپلزپارٹی سے قر بت کو پارٹی کیلئے ’’تباہ کن ‘‘قرار دیدیا

چیئر مین عمران خان نے پارٹی قائدین کو پیپلزپارٹی کیخلاف سخت سے سخت زبان استعمال کر نے کی ہدایت کردی‘ذرائع

جمعہ 19 جنوری 2018 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) تحر یک انصاف نے پیپلزپارٹی سے قر بت کو پارٹی کیلئے ’’تباہ کن ‘‘قرار دیدیاجبکہ چیئر مین عمران خان نے پارٹی قائدین کو پیپلزپارٹی کیخلاف سخت سے سخت زبان استعمال کر نے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحر یک کے چیئر مین عمران خان سمیت دیگر قائدین نے لاہور کے جلسے میں پیپلزپارٹی کے قائدین کی موجودگی میں اسٹیج پر بیٹھنے کے معاملات کو اپنی پارٹی کیلئے تباہ کن قرار دیدیا ہے اور عمران خان نے پارٹی قائدین کو ہدایت کردی ہے کہ اس جلسے کے بعد سے اینٹی پیپلزپارٹی ووٹ تحر یک انصاف سے ناراض ہے اس لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ قر بتوں کے تاثر کو ختم کر نے کیلئے پیپلزپارٹی کے خلاف سخت سے سخت زبان استعمال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :