سجادہ نشیں سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی کال

20 جنوری کو داتا دربار پر ہونے والے احتجاجی اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

جمعہ 19 جنوری 2018 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) سجادہ نشیں سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی کال پر 20 جنوری کو داتا دربار پر ہونے والے احتجاجی اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیل کے مطابق دو ہزار مشائخ اور تیس اہل سنت جماعتوں نے داتا دربار اجتماع میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک بھر سے ہزاروں مشائخ اپنے مریدوں کے ساتھ الگ الگ بڑے قافلوں کے ساتھ مختلف راستوں سے لاہور پہنچیں گے۔ اجتماع کے انتظامات کے لئے ایک ہزار افراد پر مشتمل پچاس مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ 20 جنوری کے اجتماع کی تائید و حمایت اور شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماء پاکستان نورانی، جماعت اہل سنت، پاکستان سنی تحریک، تحریک لبیک یا رسول اللہ، نظام مصطفی پارٹی، تحریک فیضان اولیاء، انجمن طلباء اسلام، نظام مصطفے متحدہ محاذ، جے یو پی نیازی، پاکستان مشائخ کونسل، جماعت الصالحین، پاکستان فلاح پارٹی، سنی علماء بورڈ، تحریک فدایان ختم نبوت، مرکزی مجلس چشتیہ، انجمن خدام الاولیاء، تحریک فروغ اسلام، تنظیم المساجد پاکستان، سنی یوتھ ونگ، انجمن نوجوانان اسلام اور دوسری اہل سنت جماعتیں شامل ہیں جبکہ گولڑہ شریف، تونسہ شریف، پاکپتن شریف، کیلیانوالہ شریف، شرقپور شریف، دربار حضرت سلطان باہو، بارو شریف، علی پور شریف، سندر شریف، کوٹلہ شریف، معظم آباد شریف، لکھیوال شریف سمیت ہزاروں روحانی درگاہوں کے گدی نشینوں نے پیر سیال شریف کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے 20 جنوری کے اجتماع میں رکاوٹ ڈالی تو ہر شہر میں دھرنے دے کر ملک جام کر دیں گے۔کارکنان تیاری کر کے لاہور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :