مبینہ پولیس مقابلے میں قتل نقیب اللہ محسود کو نہیں جانتا،نہ اس سے کھبی ملا ہوں،قاری احسان

جمعہ 19 جنوری 2018 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) کراچی سینٹرل جیل میں قتل کالعدم تنظیم کے دہشتگرد قاری احسان نے کہا ہے کہ وہ مبینہ پولیس مقابلے میں قتل نقیب اللہ محسود کو نہیں جانتا۔مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے میں انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی اور ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ سمیت 4 رکنی انکوائری ٹیم نے سینٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم کے دہشتگرد قاری احسان سے تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق قاری احسان سے تفتیش راؤ انوار کے اس بیان پر کی گئی کہ نقیب اللہ قاری احسان کا ساتھی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے 45 منٹ تک مختلف زاویوں سے قاری احسان سے تفتیش کی اور اسے نقیب اللہ کی مختلف تصاویر دکھائی گئیں، تاہم قاری احسان کا کہنا تھا کہ میں نقیب اللہ کو نہیں جانتا اور نہ اس سے ملا۔

(جاری ہے)

قاری احسان نے انکوائری ٹیم کو اپنے بیان میں کہا کہ میں نے تحریک طالبان کی کسی مجلس یا محفل میں بھی نقیب اللہ کو نہیں دیکھا تھا۔

دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے میں سی ٹی ڈی حکام نے تحقیقات میں میڈیا کی معاونت طلب کر لی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی ایڈمن نے نیوز چینل اور پرنٹ میڈیا حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نقیب کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی سندھ کی بنائی گئی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، میڈیا اس ضمن میں تمام تر دستیاب ڈیٹا، ویڈیوز اور رپورٹ سی ٹی ڈی کو فراہم کرے۔خط میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز جلد از جلد تمام ڈیٹا فراہم کریں تا کہ انکوائری میں حقائق سامنے آ سکیں۔#

متعلقہ عنوان :