برطانوی اخبارات نے غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کر لی

اخبارات نے نسیم اشرف اورزمان پر سکول میںپس پردہ اسلامی نظام نافذ کرنے کا الزام لگایاتھا

جمعرات 22 فروری 2018 11:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء)برطانیہ میں ٹراجن ہارس الزامات میں برطانوی اخبارات دی سن اور دی ٹیلی گراف نے غلط خبر پر معذرت کر لی ہے، ان اخبارات نے گزشتہ برس نسیم اشرف اور زمان پر ٹراجن ہارس منصوبے کا الزام لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق دونوں پر الزام تھا کہ وہ جس اسکول میں کام کرتے ہیں وہاں اسلامی نظام نافذ کرنے کی پس پردہ کوششوں میں ملوث ہیںلیکن اب دونوں اخبارات نے معذرت شائع کی ہے اور ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔نسیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جھوٹے الزام سے اللہ نے سرخرو کیا اور مسز زمان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کمیونٹی اور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔