سعودی عرب میں 2ہزار برس پرانے تاریخی آثار دریافت

جمعرات 22 فروری 2018 16:05

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء)سعودی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ نے مملکت میں تراشی ہوئی تاریخی چٹانیں دریافت کرلیں جو 2000سال پرانی ہیں۔سعودی میڈیاکے مطابق سنگ تراشی کا کام نہایت شاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

خوبصورت مجسمے ملے ہیں۔ تاریخی دریافت سے علاقے کی تاریخ مزید اجاگر ہوگی۔ اسکالرز کاکہناہے کہ نئی دریافت اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ مقامی شہریوں کی لاپروائی اور موسمی حالات کی وجہ سے تراشے ہوئے بہت سارے مجسمے ضائع ہوگئے ہیں تاہم جتنے کچھ باقی بچے ہیں ان سے اس دور کے تخلیق کاروں کے ہنر کی عکاسی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :