خاتون کے منفرد آنکھوں کے ماسک پر دبئی ائیر لائنز نے مفت کافی پیش کر دی

جمعرات 22 فروری 2018 16:46

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ بجٹ ائیر لائن میں سفر کرنے پر ہم سب کو دوران پرواز اپنے کھانے پینے کی اشیاء خود سے خریدنی پڑتی ہیں۔ لیکن اگر کوئی اس مصری خاتون کے جیسا خوش قسمت ہو تو اسے ائیر لائن بجٹ پیکج میں بھی کافی مہیا کر سکتی ہے ۔ مقامی ذرائع خیلج ٹائمز کے مطابق مصری خاتون نے بتایا کہ جب وہ پرواز میں سوار ہوئی تو اسنےاپنے ساتھ آنکھوں کا ماسک ، تکیہ اور گرم شال لے لی تھی تاکہ وہ آسانی سے سفر کر سکے ۔

خاتون نے بتایا کہ جب پرواز نے اڑان بھری تو اسنے اپنی آنکھوں پر ماسک پہن لیا جس پر لکھا ہوا تھا "Wake me for Coffee". خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے آنکھوں کے اس ماسک نے ائیر لائن انتظامیہ کو متوجہ کیا اور ایک ائیرہوسٹس کچھ دیر بعد آئی اور اسے جگا کر کہا کہ محترمہ یہ رہی آپکی کافی ۔

(جاری ہے)

مصری خاتون نے کہا کہ کافی کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی کہ اسنے تو کافی آڈر کی ہی نہیں اور ویسے بھی وہ بجٹ پیکج میں سفر کر رہی ہے تو یہ کافی کیوں ۔

مصری نے ائیر ہوسٹس سے کہا کہ اسنے کافی آڈر نہیں کی ، تھینک یو!۔ جس پر ائیر ہوسٹس نے کہا کہ یہ کافی آپکے آنکھوں کے ماسک کی وجہ سے آپکو دی گئی ہے ۔ جس پر مصری خاتون نے ائیر ہوسٹس کو شکریہ ادا کیا اور کافی پینا شروع کی۔

متعلقہ عنوان :