چین کا ڈر،بھارت بحر ہند میں فوجی اڈا بنائے گا، برطانوی میڈیا

جمعرات 22 فروری 2018 21:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین سوپر پاور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب بھارت بحرہند کے جزیرے پر ایک خوفناک فوجی اڈا بنانے جارہا ہے۔شمالی مدغاسکرکے جزیرہ سیشلز میں بھارت اپنے دشمن چین کی بحر ہند میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کم کرنے کے لیے نئی بحری تنصیبا ت کی سہولت لگا رہا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افریقی ساحل سے دور سیشلز کیبحری اڈے میں فوجی اور بحری تنصیبات سمیت ایئر بیس بنانے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جزیرہ سیشلز سے معاہدے میں ہر فضائی اڈے کے ساتھ ری فلنگ کی سہولت بھی رکھی جائے گی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان مالدیپ کے معاملے پر صورتحال مزید کشیدہ ہوئے جارہی ہے دونوں حریف مالدیپ پر اپنا اثرورسوخ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد بھارت اور چین کے درمیان شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔اس تجارتی پروگرام ون بیلٹ ون روڈ میں چین نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ،بھارت اب اس اڈے سے نیو سلک روٹ اور ون بیلٹ ون روڈپر بھی نظر رکھ سکے گا۔خارجہ امور کے سیکریٹری براہ منیم جے شنکر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ صرف جزیرہ سیشلز کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا ہی نہیں بلکہ اس شراکت داری کو دوسری سطح تک بھی لے کر جانا

متعلقہ عنوان :