اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی نے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی یقین دہانی کرا دی

جمعرات 22 فروری 2018 00:30

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی نے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی یقین دہانی کرا دی۔ یہ بات مقامی میڈیا پر زیر بحث بھی ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایک قریبی ساتھی ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف حال ہی میں بدعنوانی کے 2 نئے الزامات کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ اسرائیل میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس نئی پیش رفت کے بعد قبل از وقت انتخابات یا پھر بینجمن نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا اعلان بھی سامنے آ سکتا ہے۔ پولیس ابھی اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکاری ہے۔

متعلقہ عنوان :