شکاگو؛امریکی شخص کی ٹرین کے اندر خود سوزی کی ناکام کوشش،گرفتارکرلیاگیا

ڈیوڈ کو املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا

جمعرات 22 فروری 2018 21:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء)امریکا میں املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا کرنیوالے امریکی شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمرات کو مذکورہ شخص ڈیوڈ فیرجسن کو تھرڈ ڈگری کے جلنے کے زخم آئے،اسے املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈیوڈ نے پہلے تو ٹرین میں ایک 26 سالہ خاتون پر چپچپا سا کیمیائی مواد چھڑکا اور پھر خود کو اور اپنے اطراف موجود ٹرین کی نشستوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔واقعے کے دوران ٹرین ایک اسٹیشن پر رکی تو پولیس اہل کار ٹرین میں داخل ہو گئے اور انہوں نے دیکھا کہ ڈبّے میں آگ لگنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شکاگو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بعض ملازمین کی ڈیوڈ کیساتھ جھڑپ بھی ہوئی،جس نے اپنے جسم پر سیال مادہ چھڑک لیا تھا۔

اس دوران وہ خود کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔آخرکار پولیس اہل کاروں نے دھاوا بول کر ڈیوڈ کو گرفتار کر لیا اور صورتحال کو بگڑنے سے روک دیا۔واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرین میں ہونے والے نقصان کی مالیت کا اندازہ 10 ہزار ڈالر لگایا گیا ہی

متعلقہ عنوان :