فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی بے جا حمایت پر امریکی سفیر کو گالی نکال دی

منگل 20 مارچ 2018 21:47

راملہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی بے جا حمایت پر امریکی سفیر کو گالی نکال دی۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی بے جا حمایت پر امریکی سفیر کو گالی نکال دی۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں امریکی سفیرڈیوڈفرائیڈ مین نےیہودی آباد کاروں کی حمایت کی۔ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی امریکا کے کسی بھی امن منصوبے کو قبول نہیں کرینگے۔یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد فلسطین میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔