یمنی جنگ سے علیحدگی،امریکی قانون دان کا ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کریں گے

منگل 20 مارچ 2018 23:36

واشنگٹن ۔ 20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء) امریکی قانون دان جمعرات کے روز یمنی جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے ووٹنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد کی معاونت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ووٹنگ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی کانگریس کے متعدد ارکان یمن کی خانہ جنگی پر تحفظات کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔