سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

منگل 20 مارچ 2018 23:40

پیرس۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء) سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرکوزی پر الزام عائد کہ 2007ء میں ان کی صدارتی مہم کے لیے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی نے سرمایہ مہیا کیا تھا۔ گزشتہ روز منگل کی صبح سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو حراست میں لیا گیا اور استغاثہ نے ان سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کرنے جیسے امور پر پوچھ گچھ بھی کی۔ واضح رہے کہ 63 سالہ سابق فرانسیسی صدر اب تک پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے احکامات کو رد کرتے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :