گندگی میں سے گزر کر جنازہ لے کر جانے والی تصویر پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

لوگ جنازہ ہڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو رہے ہیں، اٹارنی جنرل یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ یہ کہاں کی ہے تاکہ اس علاقے کے ذمہ داروں سے پوچھا جا سکے،چیف جسٹس ثاقب نثار

منگل 20 مارچ 2018 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء)گندگی میں سے گزر کر جنازہ لے کر جانے والی تصویر پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ  لوگ جنازہ ہڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو رہے ہیں، اٹارنی جنرل یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ یہ کہاں کی ہے تاکہ اس علاقے کے ذمہ داروں سے پوچھا جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی تھی جس میں کچھ لوگ جنازہ اٹھائے جارہے ہیں لیکن گندگی میں سے گزرنے کے باعث ناپاک ہو رہے ہیں۔بعد ازاں اس ویڈیو کو کچھ چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر بھی چلایا تا ہم آجگندگی میں سے گزر کر جنازہ لے کر جانے والی تصویر پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لوگ جنازہ ہڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو رہے ہیں، اٹارنی جنرل یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ یہ کہاں کی ہے تاکہ اس علاقے کے ذمہ داروں سے پوچھا جا سکے۔انکا کہنا تھا کہ اس علاقے کے ذمہ داروں سے پوچھا جانا چاہیے کہ ایسا کیوں ہے اور وہ اسکا کوئی سدباب کیوں نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :