ْمحکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ روپے رقم شہید کانسٹیبل کے ورثاء کے حوالے کردی گئی

منگل 20 مارچ 2018 23:32

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء)محکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے شہید کانسٹیبل کے ورثاء ایک کروڑ روپے رقم حوالے کردی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں لاری اڈا کے قریب پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل شہزاد عنصر کے ورثاء کومحکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ شہید پیکج کی رقم ایک کروڑروپے حوالے کردی گئی ۔

(جاری ہے)

مورخہ 29.4.17 شہید کانسٹیبل شہزاد عنصر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون سب انسپکٹر ندیم انجم معہ نفری انچارج چوکی مجاہد ہسپتال اے ایس آئی محمد شاہد ، کانسٹیبلان عنصر ، طارق ، وغیرہ کے ہمراہ فرائض انجام دے رہا تھا کہ پولیس مقابلے کے دوران مجرمان کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا تھا ۔کانسٹیبل شہزاد عنصرکے ورثاء کیلئے حکومت پنجاب محکمہ پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی شہید پیکج کی رقم ایک کروڑ روپے ،شہید کی والدہ کو پولیس لائنز کمپلیکس میں ادا کی گئی۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے کہا کہ شہید ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں ، شہداء کی فیملی ہماری اپنی فیملی ہے اور ان کے لیے محکمہ کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :