پانچ سے پندرہ سال تک کی عمرکے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دلوائی جائے گی ،ملک محمد فاروق

منگل 20 مارچ 2018 23:27

ملتان ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء)حکومت پنجاب کے انسداد چائلڈ لیبر پراجیکٹ کے تحت ضلع خانیوال میں ہوٹلوں ‘ورکشاپس ‘سروس سٹیشنوں اور نجی فیکٹریوں میں کام کرنیوالے پانچ سے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کروا کر مفت تعلیم دی جائیگی، اس سلسلہ میں پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ملک محمد فاروق نے مسلم پبلک سکول کبیروالا میں ورکشاپس پر کام کرنیوالے بچوں کو سکول میں داخلہ کے بعد انہیں مفت کتب اور بیگز کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں تین ماہ میں ورکشاپس ‘ہوٹلوں پر کام کرنیوالے 8سو بچوں کو پرائیویٹ سکولو ںمیں داخل کروایا جائیگا اور ان کے تمام تعلیمی اخراجات گورنمنٹ برداشت کریگی ۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت 200طلباء کو 8پارٹنر سکولوں (پرائیویٹ) سکولوں میں داخل کرایا گیا ہے جس کے لیے 61سنٹرز قائم کیے جائیںگے اب تک اس پراجیکٹ کے تحت 3سنٹرز پرکام مکمل کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :