پاکستان کا امریکا کیخلاف تاریخی فیصلہ، قاتل امریکی سفارت کار کی سزا کے حوالے سے بہت بڑا اعلان

پاکستانی شہری کے قاتل امریکی اہلکار کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی ہوگی،پاکستان ڈٹ گیا، سفارتکاروں کے نقل و حمل پر پابندی برقرار رہے گی ،خلاف ورزی کی صورت میں ویانا کنونش قوانین کے تحت کاروائی ہوگی،پاکستانی حکام

پیر 23 اپریل 2018 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء):پاکستانی شہری کے قاتل امریکی اہلکار کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی ہوگی،پاکستان ڈٹ گیا۔پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں کے نقل و حمل پر پابندی برقرار رہے گی ،خلاف ورزی کی صورت میں ویانا کنونش قوانین کے تحت کاروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلزنے دورہ اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ایلس ویلزنے دورہ اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ایلس ویلز نے جنوبی ایشیاسےمتعلق امریکی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ایلس ویلز نے علاقائی سلامتی و استحکام سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے سے متعلق دونوں ممالک اپنے موقف پر قائم رہے۔پاکستان نے امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت سے متعلق سیکیورٹی وجوہات سے آگاہ کیا تو ایلس ویلز نے بھی امریکا کا پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندیاں عائد نہ کرنے کی یقین دہانی سے گریز کیا۔

اس موقع پر پاکستان نے بھی گرفتار امریکی اہلکار کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان شہری کی ہلاکت سے متعلق امریکی سفارتکار کےبارے میں موقف پرقائم ہے اور امریکی سفارتکار کے خلاف ویانا کنونشن اور ملکی قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :