کوئٹہ میں چاقو کے وار سے پولیو ورکرزخمی ہوگئی

پیر 23 اپریل 2018 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء)کوئٹہ میں چاقو کے وار سے پولیو ورکر زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم شخص نے چھری کے وار کر کے پولیو ورکر شازیہ ولد محمد اسلم کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :